مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 9افراد جاں بحق 

مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 9افراد جاں بحق 
مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید 9افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے مزید  9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 176 نئے کیسز سامنے آئے ۔

مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، حالیہ اموات کےبعد پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد  28 ہزار  718 ہو گئی ، جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  12 لاکھ  84 ہزار 365 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ  75 ہزار 285 افراد مہلک وائرس  سے متاثر ہوئے ، سندھ میں چار لاکھ  43 ہزار 14 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی  جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  79 ہزار 961  افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ۔ 

بلوچستان میں  33 ہزار 479  گلگت بلتستان میں  10 ہزار 411 آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 554 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  7 ہزار 661 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

پنجاب میں کورنا کے باعث 13 ہزار 19 ، سندھ میں  سات ہزار 621 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 838 ، بلوچستان میں  359 ، آزاد جموں و کشمیر میں  742 ، گلگت بلتستان میں  186 جبکہ اسلام آباد میں  953 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں دو کروڑ  19 لاکھ 13 ہزار 668 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  29 ہزار 530 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے  ہیں ۔ 

ملک بھر میں  946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔