کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے ...
کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت خطرناک ہے ، یہ پوری دنیا میں پھیل رہاہے اور پاکستان میں بھی آ سکتا ہے ، اس لیے ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمرکا کہناتھا کہ این سی او سی میں تمام فیصلے مستقبل کو مد نظر رکھ کر کیئے جاتے ہیں ، کورونا وائرس کا نیاویرینٹ ” اومی کرون “ انتہائی خطرناک ہے لیکن ویکسی نیشن اس کے خلاف موثر ہو گی ، پانچ کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین کی دونوں ڈوزلگ چکی ہیں جبکہ تین کروڑ شہریوں کو سنگل ڈوز لگائی جا چکی ہے ، ہمارے پاس دو سے تین ہفتے ہیں جس میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرکے نئی قسم کے وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آباد ی کا وہ حصہ جنہیں کورونا سے زیادہ خطرہ ہے ، ان کیلئے ویکسی نیشن کا دوسرا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس پر مشاورت کا عمل کل تک مکمل ہو جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -