سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا 

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو ...
سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سینیٹر ایوب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو خیبر پختون خواہ اسمبلی کی عمارت میں ہو گی ، کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔

یاد رہے کہ میڈیا میں خبریں ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین کو اس سینیٹ کی نشست سے منتخب کروانے کے بعد وزیر بنایا جائے گا تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے اور شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کر سکیں ۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے سینیٹر ایوب آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیر اعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی ہے، وزیر اعظم کی صوابدید ہے وہ جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔ایوب آفریدی نے کہا کہ اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں، موقع دیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

بعد ازاں کابینہ ڈویژن سے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید :

قومی -