وہ ملک جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی 

وہ ملک جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی 
وہ ملک جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے جب کہ سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم پر لیٹر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم پر لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -