ایف آئی اے نے موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا 

ایف آئی اے نے موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا 
ایف آئی اے نے موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام اباد سرکل نے موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان خود کو احساس پروگرام کے افسران طاہر کرتے  اور معصوم شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات اور دیگر ذاتی معلومات کی بناء پر سمیں نکال کر فروخت کرتے تھے ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی جانب سے فروخت کردہ سمز کے مجرمانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ملزموں سے دو ہزار  350 سمیں ، تین بائیو میٹرک اور 40 شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں وفاقی وزیر شیری مزاری نے بھی اپنے نام کی سم غیر قانونی طورپر استعمال ہونےکا انکشاف کیا تھا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -