پی ایس ایل کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ، ٹورنامنٹ کتنا آگے کیا جا سکتا ہے؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

پی ایس ایل کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ، ٹورنامنٹ کتنا آگے کیا جا سکتا ہے؟ ...
پی ایس ایل کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ، ٹورنامنٹ کتنا آگے کیا جا سکتا ہے؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان سپر لیگ سیز ن سات کے معالات تاخیر کا شکار ہیں جس کےباعث ایونٹ کے آغاز میں تین سے چار روز کی تاخیر ہو سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تاحال ڈرافٹنگ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ،  کھلاریوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے  جبکہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے آٹھ سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اب ڈرافٹنگ 14 سے 15دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے ،جبکہ پی ایس ایل کے آغاز کیلئے  26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی  جس میں تین سے چار روز آگے کئے جا سکتے ہیں ۔ ایک غیر ملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -