سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے
سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیلی ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر  صحافی محمد ضیاء الدین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ بعد از نما ز عصر میڈیا ٹائون ، بلاک اے ، مکان نمبر 374  میں ادا کی جائے گی ۔ 

1938 میں بھارت کے شہر مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہونے والے محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا اور  ان کی عمر 83 برس تھی۔محمد ضیاء الدین کا خاندان 1952 میں بھارت سے ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان) منتقل ہوا اور پھر محمد ضیاء الدین 1960 میں پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔