بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیدیا

بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کا ...
 بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیدیا

  

لندن (مجتبی علی شاہ ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل ، کونسلرز وسیم ظفر ، محمد ادریس ، فہیم کیانی ،  چوہدری محمود ،  ظفر اقبال ، چوہدری نجیب و دیگر اوور سیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر برمنگھم کے لارڈ میئر نے گورنر پنجاب کو اوور سیز  پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیا۔

ملاقات  میں  اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بر طانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کی سیاست سمیت د یگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی مخصوص نشستوں کی تجویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کومخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے ' آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختص نشستوں میں اضافہ کیا جائے ۔

ملاقات کے بعدگفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے وعدے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیدیا مگر میں سمجھتاہوں کہ ووٹ کا حق دینے کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں بھی مختص کی جائیں تاکہ وہ ملک میں قانونی سازی سمیت اہم فیصلوں کا بھی حصہ بن سکے اور اس سے یقینی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر نے میں بھی مدد ملے گی ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سیاست میں ضرور حصہ لیں مگر اسکے ساتھ ساتھ انکو ان ممالک کی سیاست میں بھی حصہ لینا چاہیے جہاں وہ رہتے ہیں ایک وقت ایسا رہا جب پاکستانی یورپ میں بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ فعال انداز میں سیاست کر رہے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے یورپی ممالک میں پاکستان کے اثر کو بڑ ھانے کے لیے ضروری ہیے کہ پاکستانی بر طانیہ کے ساتھ امر یکہ اور دیگر یورپی ممالک کی سیاست میں بھی فعال ہوں اور وہاں بلدیات کے علاوہ دیگر انتخابات میںبھی حصہ لیں انشاء اللہ جب سب پاکستانی متحد ہوکر سیاست میں آئیںگے تو کامیابی انکا مقدر ہوگی ۔

گور نر پنجاب چوہد ری محمدسرورنے پاکستان کی معاشی ترقی میں اوور سیز پا کستا نیوں کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکو مضبوط بنانے کے لیے میں20سالوں سے جد وجہد کر رہاہوں اورانکے مسائل کے حل کے لیے گور نر ہائوس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں اوور سیز کمیشن پنجاب بھی اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہاہے ہم اوور سیز پاکستانیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو اوور سیز پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بر طانیہ کی سیاست میں سب سے پہلے چوہدری محمدسرور کی انٹر ی اور کامیابی سے ہی پاکستانیوں کو حوصلہ ملا اور آج درجنوں پاکستانی بر طانیہ کی مر کزی اور بلدیاتی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہے ہیں اوور سیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے میں بھی گور نر چوہدری محمدسرور کا یقینی طور پر اہم کر دار ہے جو ہمیشہ سے اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے  پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی گور نر پنجاب کی تجویز کو بھی سراہتے ہیں ۔

لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا ۔

مزید :

برطانیہ -