انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں اتنا زیادہ اضافہ کہ کاروباری افراد بھی دنگ رہ گئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ میں اتنا زیادہ اضافہ کہ کاروباری افراد بھی دنگ رہ گئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.20 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو مارکیٹ 44 ہزار 114 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ دیر کے بعد کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 933 پوائنٹس تک گر گیا لیکن یہ گراوٹ زیادہ جاری نہ رہ سکی اور کاروبار نے چمکنا شروع کر دیا ۔

سٹاک مارکیٹ میں دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس میں 1228 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 45 ہزار 342 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -