پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والی سیریز کے راستے میں بڑی مشکل آن پڑی 

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والی سیریز کے راستے میں بڑی مشکل آن پڑی 
پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والی سیریز کے راستے میں بڑی مشکل آن پڑی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کی نئی قسم نے سفری پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کر دیاہے تاکہ اس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے اور اسی تناظر میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے براڈ کاسٹرز کیلئے دشواری پیدا ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی باشندوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد ہے جس کے باعث ہوم سیریز کیلئے براڈ کاسٹرز عملے کے دیگر آپشنز پر غور کیا جارہاہے ، جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کو قرنطینہ کروانے کا آپشن بھی زیر غور ہے ۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کورونا اموات پر نئے ویرینٹ اومی کرون کے اثرات کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جا سکا ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اومی کرون سے کتنی اموات ہو رہی ہیں، ابھی یہ شمار نہیں کیا جا سکتا کہ کتنی اموات ڈیلٹا اورکتنی اومی کرون سے ہو رہی ہیں۔

مزید :

کھیل -