لاہور میں دو روز قبل 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی لیکن ملزمان کہاں ہیں؟

لاہور میں دو روز قبل 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی لیکن ملزمان کہاں ہیں؟
لاہور میں دو روز قبل 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی لیکن ملزمان کہاں ہیں؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرائچ گاوں میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی تاہم نامزد ملزمان تاحال غائب ہیں۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے گاوں سرائج میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ بچی کے والد نے بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرادیا، اور اس میں دو  ملزمان کو بھی نامزد کیا، تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا، میڈیکل میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، بچی کے مطابق اسے محلے کے اوباش نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ اس کا ساتھی بھی تھا، پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -