بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا 

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا 
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ نے کھیل کے پانچویں روز کے اختتام تک 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے  ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے آخری روز بھارت کی جانب سے دیئے گئے 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھی اور 90 سکور پر صرف دو کھلاڑی آوٹ تھے ، میچ وقت کی کمی کے باعث ڈرا ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن پھر اچانک سے پانسہ پلٹا اور بھارت نے دھڑا دھڑ مہمان ٹیم کی وکٹیں گرانا شروع کر دیں تاہم آخری کھلاڑی نیوز ی لینڈ کو بری شکست سے بچا گیا اوروقت ختم ہونے سے میچ بے نتیجہ اختتام کو پہنچ گیا ۔ 
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندر نے وکٹ روکنے کی بھر پور کوشش کی اور وہ کامیاب بھی رہے تاہم انہوں نے 18 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ ٹام لیتھام 52 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، کپتان کین ولیمسن نے 24 اور ولیم نے 36 رنز بنائے ۔بھارت کی جانب سے جدیجہ نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ ایشون نے تین ، پاٹیل اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم345 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں سب سے اہم کر دار ’ شریاس لیئر ‘ نے 105 رنز بنا کر ادا کیا ، ان کے علاوہ جدیجہ اور شبمان گل نے نصف سینچریاں بنا کر ٹیم کو بڑا ٹوٹل بنانے میں مدد فراہم کی۔ اجنکیا رہانے نے 35 اور پوجارا نے 26 رننز کی اننگ کھیلی ۔ اوپننگ پر آنے والے مینک اگروال 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بھارت کے 345 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 296 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور انہیں 49 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے ٹام لیتھام اور ول ینگ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، ٹام لیتھام نے 95 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، ان کے ساتھ آنے والے ول ینگ نے 89 رنز بنائے ۔
بھارت نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور ہدف دینے کیلئے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف دیا ۔ جس میں بھارت کی جانب سے صرف شریاس لیئر نے بہتر ین کھیل پیش کرتے ہوئے 65 رنز بنائے ، ان کے علاوہ ویریدھی مین ساہا نے 61 رنز کی اننگ کھیلی ان دونوں کے سوا کوئی اور کھلاڑی نصف سینچری بھی بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

مزید :

کھیل -