سکھ مذہب کے مقدس مقام کرتار پور میں ننگے سر ماڈلنگ، سکھ برادری سیخ پا ہو گئی ، پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا

سکھ مذہب کے مقدس مقام کرتار پور میں ننگے سر ماڈلنگ، سکھ برادری سیخ پا ہو گئی ، ...
سکھ مذہب کے مقدس مقام کرتار پور میں ننگے سر ماڈلنگ، سکھ برادری سیخ پا ہو گئی ، پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )گردوارہ کرتارپور صاحب کے احاطے میں ایک پاکستانی فیشن برانڈ کے فوٹوشوٹ پر سکھ برادری سیخ پا ہو گئی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔
 سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ماڈل نے کرتارپور صاحب میں ننگے سر ماڈلنگ کی اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا تاہم فیشن برانڈ منت کلاتھنگ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر معذرت کر لی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تصاویر انہیں ایک بلاگر کی جانب سے مہیا کی گئیں تھیں جن میں ماڈل نے ان کے ملبوسات پہنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معذرت کرنی چاہیے کرتارپور صاحب مقدس مقام ہے کوئی فلم کا سیٹ نہیں۔
قبل ازیں گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے لیا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی،اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔اس واقعہ سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے۔واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔