جنوبی کوریا میں اپنی سابقہ دوست کو چاقو سے زخمی کرنے والا نوجوان گرفتار

جنوبی کوریا میں اپنی سابقہ دوست کو چاقو سے زخمی کرنے والا نوجوان گرفتار
جنوبی کوریا میں اپنی سابقہ دوست کو چاقو سے زخمی کرنے والا نوجوان گرفتار

  

کوریا (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں اپنی سابقہ محبوبہ کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے 20سالہ ملزم کو پولیس نے پکڑلیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے رہائشی اپارٹ کی سیڑھیوں پر نوجوان نے صرف اس وجہ سے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا کیونکہ وہ نوجوان سے ملاقات سے انکار کرتی تھی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کی ماں نے سیڑھیوں سے بہتے ہوئے خون اور بیٹی کے کراہنے کی آواز سنی جس پر اس نے جا کردیکھا کہ اس کی بیٹی کے پیٹ میں چاقو سے وار کیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوچکی تھی۔ چھونگ بوک اوکچھن کی پولیس کے مطابق اطلاع ملنے کے ایک گھنٹے بعد ہی ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس تفتیش میں ملزم نے کہا کہ لڑکی نے اس سے بدتمیزی کی جس پر وہ غصے میں آگیا اور اس سے یہ حرکت سرزد ہوگئی۔ پولیس مزید تفتیش کے ذریعے ملزم کے اصل مقصد کی تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -