قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام  ایوارڈز تقریب، سابق سیکریٹری لاہور پریس کلب عبد المجید ساجدکی خصوصی شرکت

قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام  ایوارڈز تقریب، سابق سیکریٹری لاہور پریس کلب ...
قومی امن کمیٹی کے زیر اہتمام  ایوارڈز تقریب، سابق سیکریٹری لاہور پریس کلب عبد المجید ساجدکی خصوصی شرکت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام  ایوارڈ شو کا انعقاد ہوا جس میں معروف نوجوان اینکر پرسنز کو ایوارڈ دیئے گئے ۔ سابق سیکریٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجدنے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 نوجوان صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری لاہورپریس کلب عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، انہیں فخر ہے کہ نوجوان صحافی ملک کا مثبت چہرہ پیش کر کے احسن کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پرچیئرمین پنجاب قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملک ثناءاللہ خاں کھوکھرکا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، جہاں بد امنی ہو گی وہاں خوشحالی ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافت ہمارے ملک کا اہم ستون ہے،دنیا کے سامنے پاکستان کا بہترین اور مثبت چہرہ پیش کرنے پروہ تمام صحافی بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -