جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل واجد عزیز کا وزٹ کشمیر کے پراجیکٹ دیار ریزاٹ کا دورہ

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل واجد عزیز کا وزٹ کشمیر کے پراجیکٹ دیار ریزاٹ کا ...
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل واجد عزیز کا وزٹ کشمیر کے پراجیکٹ دیار ریزاٹ کا دورہ

  

دھیر کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل واجد عزیز نے ایم ٹی بی سی کی سسٹر کمپنی وزٹ کشمیر کے پراجیکٹ دیار ریزاٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو چیئرمین ایم ٹی بی سی نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کا استقبال کیا اور انہیں ایم نئے منصوبے کشمیر ائیر لائن کے بارے میں بریفنگ دی ۔

ایگزیکٹیو چیئرمین نے میجر جنرل واجد عزیز کو بتایا کہ کشمیر ایئر لائن کےلئے ایم ٹی بی سی ہیلی کاپٹر سروس شروع کریگی اور اس کے تحت بذریعہ ہیلی کاپٹر سیاحوں کوسیاحتی مقامات تک سفری سہولت فراہم کی جائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ ایم ٹی بی سی سیاحت کے فروغ کےلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی  ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف سیاحتی س مقامات حکومت سے لیز پر لے کر انہیں فعال بنا کر اعلیٰ معیار کی سیاحتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ایم ٹی بی سی تعلیم ، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بھی سرماریہ کاری کر کے خدمات فراہم کررہی ہے ۔

 اس موقع پر انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کو کشمیر ایئر لائن کےلئے ہیلی کاپٹر کا نمونہ پیش کیا جس پر انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کےلئے ایم ٹی بی سی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -