ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی بری طرح ناکامی کے بعد انوشکا شرما نے معنی خیز انداز میں ویرات کوہلی سے شکوہ کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی بری طرح ناکامی کے بعد انوشکا شرما نے معنی ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی بری طرح ناکامی کے بعد انوشکا شرما نے معنی خیز انداز میں ویرات کوہلی سے شکوہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ویرات کوہلی کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن اب گھر کے اندر سے بھی شکوہ سامنے آگیا ۔ اہلیہ انوشکا شرما نے معنی خیز انداز میں شکوہ کردیا ۔
ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں وہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں وہیں ان کو گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔اس پر انوشکا شرما نے طنزیہ انداز میں شکایت وناراضگی کا اظہار کر دیا، انہوں نے کمنٹ کیا کہ یہ اچھا ہے کیونکہ آپ مشکل سے ہی گھرموجود ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد اس کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی لمبے عرصے سے مصروفیت کا ذکر کیا تھا اور بائیو ببل میں زندگی کی مشکلات سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ، ایک موقع پر ویرات کوہلی نے بھی اپنے مصروف شیڈول کا ذکر کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سے استعفے کی وجہ بھی اپنے ورک لوڈ کو کم کرنا بتا یا تھا ۔اب انوشکا شرما نے بھی ایسا ہی طنز کیا جس کا مطلب ہے کہ ویرات کوہلی اپنی مصروفیت کی وجہ سے گھر وقت نہیں دے پاتے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

مزید :

کھیل -