آن لائن موبائل گیم پر  لڑکے سے دوستی،  لڑکی کراچی سے لاہور ملنے پہنچی توافسوسناک واقعہ پیش آگیا

آن لائن موبائل گیم پر  لڑکے سے دوستی،  لڑکی کراچی سے لاہور ملنے پہنچی ...
آن لائن موبائل گیم پر  لڑکے سے دوستی،  لڑکی کراچی سے لاہور ملنے پہنچی توافسوسناک واقعہ پیش آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد لڑکی اسے ملنے لاہور پہنچی تو نامعلوم گینگ اسے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق  متاثرہ لڑکی کی  حارث نامی لڑکےنےسے آن لائن گیم پر دوستی ہوئی۔ ملزم نےلڑکی کوشادی کاجھانسہ دےکرکراچی سےلاہوربلایا  اورلڑکی کوریلوےسٹیشن پرچھوڑکرروپوش ہوگیا ۔ریلوےسٹیشن پرایک گینگ لڑکی کواپنےساتھ گیسٹ ہاؤس لےگیا ۔ ملزمان نےگیسٹ ہاؤس میں لڑکی کےساتھ تین  روزتک اجتماعی زیادتی کی ۔متاثرہ لڑکی موقع پاکرفرارہونےمیں کامیاب ہوگئی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر شمالی چھاؤنی پولیس نےواقعہ کامقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور فیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خواتین پر تشدد ، زیادتی اور ہراسمنٹ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے ۔لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔سینئر افسران متاثرہ لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے ہر ممکن تحفظ اور انصاف فراہم کریں ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -