سینیٹر رحمان ملک کا  پیپلز پارٹی کے  یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت

سینیٹر رحمان ملک کا  پیپلز پارٹی کے  یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد، شہداء ...
سینیٹر رحمان ملک کا  پیپلز پارٹی کے  یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کارکنان  کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے بانی ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے جنہوں نے پاکستانی عوام کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم پارٹی کے ان شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے طویل ترین جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے پہلے پاکستان کے عوام آئین کی عدم موجودگی کے باعث اپنے بنیادی جمہوری حقوق سے محروم تھے۔  پیپلز پارٹی نے انہیں آئین اور ان کے بنیادی جمہوری حقوق کا شعور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو خیبر سے کراچی تک اور پاراچنار سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر تک ملک کے ہر حصے میں موجود ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -