ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے جلد عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے جلد عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں
ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے جلد عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسی کے مستعفی ہونے کی افواہیں خبروں کی زینت بن گیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی بہت جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ جیک ڈورسی کے مستعفی ہونے کے امکان کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیک ڈورسی ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ سکوائر نامی کمپنی کے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے جو ان کی اپنی کمپنی ہے۔
ٹوئٹر کی انتظامیہ نے 2020 میں جیک ڈورسی سے ٹوئٹر کے سی ای او کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا کیوں کہ وہ اپنی انوسٹمنٹ کمپنی بھی ساتھ چلا رہے تھے تاہم یہ مطالبہ سکوائر کے ٹوئٹر کی انتظامیہ کیساتھ معاہدے سے قبل کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیک ڈورسی سے استعفیٰ مانگنے کی خبر پر تاحال ٹوئٹر نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔