سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا

سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا
سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنالیے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازو ں نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔کپتان کرونا رتنے 42 رنز بناکر روسٹن چیز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بارش کے باعث صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔جب کھیل کے خاتمے کا اعلان ہوا تو ناسنکا 61 اور فرنینڈو دو رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -