اسلام آباد ائیر پورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن متحدہ عرب امارات لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد ائیر پورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن متحدہ عرب امارات لے جانے ...
اسلام آباد ائیر پورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن متحدہ عرب امارات لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کرلی گئی۔

مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -