الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا
الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی  کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلا س بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے چیئرپرسن شیری مزاری کی زیرصدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری، منظور کاکڑ، شاہدہ اختر علی اور سینیٹر تاج حیدر شریک ہوئے۔ اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر اعظم نزیر تاڑڑ وڈیو لنک سے شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔ ایک، ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہو۔

اپوزیشن کے اعتراضات پر حکومتی وزار نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے۔ چیئرپرسن کمیٹی شیری مزاری نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا ہے لاہور الیکشن کی وجہ سے مشاورت کا وقت دیں۔ جو میرٹ پر ہوگا وہ ممبر تعینات ہوگا۔ حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دئے ہیں۔

واضح رہے کہ  پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہو گا۔

مزید :

قومی -