کراچی میں اچانک سردی کیوں بڑھی؟

کراچی میں اچانک سردی کیوں بڑھی؟
کراچی میں اچانک سردی کیوں بڑھی؟
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سائبیریا سے آنے والی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا۔  اس کے علاوہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال مغربی ہواؤں کے سسٹم نے پاکستان کو متاثر نہیں کیا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے درمیان ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

ماحولیات -