لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام  بیٹل ایکس پولو کپ  ٹیم ری ماؤنٹس نے جیت لیا

لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام  بیٹل ایکس پولو کپ  ٹیم ری ماؤنٹس نے ...
 لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام  بیٹل ایکس پولو کپ  ٹیم ری ماؤنٹس نے جیت لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام  بیٹل ایکس پولو کپ   ٹیم ری ماؤنٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل (ر) جہانگیر کرامت،، فیصل بینک کے ہیڈ کوآپریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینک علی وقار، جنرل آفیسر کمانڈ 11 ڈو میجر جنرل ایزد حسین، کمانڈنٹ مونا بریگیڈیئر نعیم، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری کرنل (ر) طارق احمد، میجر (ر) بابر محبوب،اداکار شان شاہد، اداکار فردوس جمال،اداکارہ مہک اور فیملیز اور بچے سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ ٹیم ری ماؤنٹس نے مسلسل دوسرے ہفتے آٹھ گول ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔ بیٹل ایکس فائنل میں انہوں نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 6-4.5 سے ہرا دیا۔ ٹیم ری ماؤنٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، سوار نعیم نے دو، اے ایل ڈی عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے ارنیسٹو ٹروٹز نے تین اور حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب جناح پولو فیلڈ میں کھیلے گئے سب سڈری فائنل میں ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے نیوایج /رضویز کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-5 سے ہرایا۔ ریجاس ڈویلپمنٹ/ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا  تین، ممتاز عباس نیازی نے دو جبکہ صوفی عامر نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج /رضویز کی طرف سے تھامس نے تین جبکہ بابر نسیم اور تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کھلاڑیوں اور اداکاروں میں گھل مل گئی۔ میچ سے قبل نیزا بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی بینڈ نے بھی میوزیکل دھنوں سے لوگوں کے دل موہ ملیے۔ اختتامی تقریب میں جنرل جہانگیر کرامت سے انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

کھیل -