جنوبی کوریا کی حکومت نے جنوبی افریقہ کا سفری ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کی آمد کو معطل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی   

جنوبی کوریا کی حکومت نے جنوبی افریقہ کا سفری ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی ...
جنوبی کوریا کی حکومت نے جنوبی افریقہ کا سفری ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کی آمد کو معطل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی   

  

کوریا (رضا شاہ)جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقی ممالک کے حالیہ دوروں کے ریکارڈ کے حامل غیر ملکی کارکنوں کی کوریا آمد کو معطل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ طور پر کوویڈ19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ جنوب کوریا پہلے ہی 8 افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی لگا چکا ہے۔ اس وقت جنوبی کوریا میں وزارت محنت کے تحت 16 ایشیائی ممالک کے ورکرز کام کر رہے ہیں۔ وزارت محنت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ بغور اس چیز کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوریا آنے والے ورکرز میں  خود یا ان کے قریبی لوگوں میں سے کوئی جنوبی افریقی ممالک کے سفر کا ریکارڈ تو نہیں رکھتا۔ اس سے پہلے کوریا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایشیائی ممالک کے غیر ملکی کارکنوں کو ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کر دے گی۔ وزارت صحت اور وزارت محنت کے حکام تفصیل سے مشاورت کر رہے ہیں کہ غیر ملکی کارکنوں کی آمد کو کتنے عرصے تک ملتوی کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -