سندھ کے شہریوں کے لیے بری خبر آگئی

سندھ کے شہریوں کے لیے بری خبر آگئی
سندھ کے شہریوں کے لیے بری خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ سندھ میں یکم دسمبر سے  سی این جی کی سپلائی 15 فروری تک معطل  رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہےکہ یکم دسمبر سے 15 فروری تک سندھ بھر میں  سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہےگی۔ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات  پوری کرنےکے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔رہنما  آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں ڈھائی ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے، سی این جی سیکٹر سے مشاورت نہیں کی گئی، یک طرفہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔سی این جی اسٹیشنز بندکرنے سےلاکھوں افرادکا روزگار متاثر ہوگا، سی این جی سیکٹرکا ترجیحی فہرست میں آخری نمبر ہونا غلط بیانی ہے۔
خیال رہےکہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بندکردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -