ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ آج کل اس پوزیشن میں ہیں کہ آپ کو چند اہم فیصلے کرنے ضروری ہیں جو کہ مستقبل پر اثر انداز ہو سکیں جو لوگ کسی بھی مشورے کے بغیر چلیں گے وہ پریشان ہو سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 خانگی معاملات میں گڑ بڑ دکھائی دیتی ہے۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہے۔ جہاں حق بنتا ہے اس کو نہیں چھوڑنا اب ہمت سے کام لینا ہوگا اور آج روزگار میں بھی آپ کی توجہ درکار ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 مالی معاملات انشاءاللہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آج ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور ایک پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔ وقتی ٹیشن بھی ختم ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 اپنے اور گھر والوں کا صدقہ لازمی دیں تاکہ جو رجعت محسوس کی جا رہی ہے وہ کم ہو سکے۔ آپ بلاوجہ کی مشکلات اور رکاوٹوں کا شکار ہیں، یاحی یا قیوم کا ورد سارا دن کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات انکوائری مقدمات یا دفتری ماحول میں کشیدگی کی وجہ سے پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ اب ان سے نکل جائیں گے ۔آج سے ہی ان کی ابتداءہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صبح ہی حسب توفیق صدقہ دے دیں اور کسی بھی رسکی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔ کوئی چاہے آپ کو کس قدر لالچ بھی کیوں نہ دے جو مل رہا ہے۔ بس اس کا شکر ادا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 صحت کا خانہ کمزور ہے اور آپ آج کل کسی بات کو لے کر جذباتی بھی ہو رہے ہیں۔ اتنا غصہ ٹھیک نہیں ہے۔ اپنے سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں اور معاف کردیں ان کو جو تنگ کررہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ پاک کو منظور ہے۔ آپ کیوں اپنے سر ٹینشن سوار کئے ہوئے ہیں اس کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ پھر کوئی آپ کو نقصان کیسے دے سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 صورت حال آج بھی شاندار ہے۔ آپ کو اپنے مقاصد میں بہتری اور کامیابی ملنے کا امکان ہے جو لوگ کسی مشورے کے بغیر قدم اٹھائیں گے ان کے لئے مشکل ہے باقی مشورہ لینا بھی ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کی ایک اہم کوشش ان شاءاللہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس بھی طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے جو لوگ خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ اب آزاد ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 توکل اختیار کریں۔ آپ کے اندر اس کی سب سے زیادہ کمی ہے۔ اسی وجہ سے شاہد کامیابی نہیں مل رہی توبہ کریں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں۔ اللہ پاک مدد فرمائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو لوگ کسی طرف بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھائیں گے۔ ان کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ غور و فکر رکھا کریں اور ان دنوں اپنی عزت کا خاص طور پر خیال رکھیں، ورنہ مسئلہ ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -