مربوط فارمنگ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن 

مربوط فارمنگ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مربوط فارمنگ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور زیادہ زرعی پیداوار حاصل کر سکتا ہے،ماحول دوسست مربوط کاشتکاری کو کم توانائی کی ضرورت، گوبر کو بائیو گیس کھاد بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، حکومتی سطح پر سوشل میڈیا مہم مربوط کاشتکاری کے فروغ میں کافی مدد کر سکتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کم ترقی یافتہ زرعی ملک میں کاشتکاری اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا حل مربوط فارمنگ میں ہے۔ روایتی یا نامیاتی کاشتکاری کے مقابلے میں مربوط کاشتکاری کو کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی، زمین، پودوں، مویشیوں، چارے کی حفاظت اور انسانی وسائل کا ہم آہنگ مشترکہ انتظام مربوط کاشتکاری کو ایک مثالی کاشتکاری کا عمل بناتا ہے۔ یہ شاندار سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرتا ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔مربوط کاشتکاری اسے مختلف قسم کے خام اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے ذریعے زیادہ آمدنی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ زیادہ تر کسانوں کے پاس بڑی زرعی زمینیں نہیں ہیں۔

مزید :

کامرس -