بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت  مفید ثابت ہوتی ہے،ماہرین

بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت  مفید ثابت ہوتی ہے،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا کہ بھاری میرازمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی زمینوں اور درمیانے درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کا تجربہ کامیاب رہاہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ دسمبراورجنوری کے مہینوں میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہوجاتی ہے۔

 لیکن معتدل آب و ہوابرسیم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے شرح بیج اورکھادوں کا متناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسیم کی کاشت کیلئے 8کلوگرام فی ایکڑجئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اورجئی کا بیج10کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -