موسم سرما کی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت 

 موسم سرما کی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  قصور (اے پی پی):کاشتکاروں کو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانے والی موسم سرما کی سبزیوں کی فوری چھدرائی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار آلو،مٹر، ٹماٹر، پیاز، مولی،شلجم، گاجر، گوبھی، لہسن، سلاد،پالک، میتھی پودینہ، دھنیاکی فصل کی اگا کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہروشنی اور خوراک مل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمداکرم طاہر نیاے پی پیکوبتایا کہ لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی، گاجر،شلجم کی وٹوں، میتھی، دھنیا، پالک،سلاد، ساگ کی کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔

مزید :

کامرس -