جنر عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ملک نعیم

جنر عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے جنرل سید حافظ عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیندار اور نیک مشن پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے مسرت فزا ہے۔ دنیا کے بہترین سولجرز اور پروفیشنل آفیسرز کی فوج ہمیشہ ملک وقوم کیلئے باعث فخر ثابت ہوئی ہے۔ قوم نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں اور محبتوں کو دل میں جگہ دی ہے۔


۔ دنیا کے چینلجز اور ملک دشمن عناصر کی مذموم سازشوں کیخلاف پاک فوج ہمیشہ دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن اور استحکام سلامتی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط رہے گا۔ نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی کامیابیوں کیلئے ہم اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کے محب وطن عوام کی دعائیں وفائیں پاک فوج کی کامیابیوں کیلئے ہمیشہ شیر جوانوں کیساتھ ہیں۔

مزید :

کامرس -