ترکیہ کیساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خادم حسین

 ترکیہ کیساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (این این آئی) فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ ترکی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت5ارب ڈالر تک بڑھانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلئے پانچ ارب ڈالر تک سرمایہ کاری  بڑھانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادرانہ اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔
۔دونوں ممالک اس ہدف سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ترکی پاکستان کے ساتھ تجارت، صنعت،سرمایہ کاری، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے،دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی آپس میں روابط کو مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دے کر ترکی اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ  ترکی میں ترک حکام کی  پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے اور ترک سفارتخانہ ایسی کوششوں میں نجی شعبہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر نے سے پاکستانی برآمدکنندگان بھر پور استفادہ کریں اور ترکی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرکے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔

مزید :

کامرس -