عوام کو ریلیف دینے کیلئے چینی کی قیمتیں، سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں، اسحق ڈار 

عوام کو ریلیف دینے کیلئے چینی کی قیمتیں، سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چینی کے سٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملک میں چینی کے دستیاب سٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں اس کی طلب کا جائزہ لیا گیا اور آگاہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔اجلاس میں بتایاگیا کہ سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے۔ سیلاب کے باعث سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چینی کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -