سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں پر تماشائی بنی رہے گی، اسد عمر

سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں پر تماشائی بنی رہے گی، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی)  پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں۔ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ  سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟۔سابق وزیر خزانہ کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔ نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اب تاریخ سب بتائے گی کہ کس نے کیا کیا، کیوں کیا، کس کے لیے کیا۔ سب سامنے آئے گا۔
 اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -