عمران خان کے اعلان نے پی ڈی ایم کے ہوش اڑا دئیے، فیاض الحسن

   عمران خان کے اعلان نے پی ڈی ایم کے ہوش اڑا دئیے، فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کی ہے پی ڈی ایم کی قیادت کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخ میں 26 نومبر جیسا اجتماع نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت راولپنڈی کے عوام کی والہانہ محبت کے مقروض ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار گزشتہ اڑھائی سالوں سے مشکوک اور قابل توجہ ہے، پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد قومی الیکشن کی بجائے ضمنی الیکشن کی باتیں ناقابل فہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں، وہ کسی ایک خاندان یا تیرہ جماعتوں کا ادارہ نہیں ہیں اور آئین کے تحت الیکشن کے متعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں.  فیاض چوہان نے کہا کہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کو تاریخی کامیابی ملی ہے، اس کو کامیاب بنانے میں راولپنڈی کے عوام کا شکرگزار ہوں کیونکہ راولپنڈی کے عوام عمران خان کے چاہنے والے ہیں اور انکی فکر ماننے والے ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ جن لوگوں نے زرداری، آل شریف اور مولوی فضل الرحمان کی عقیدت کی عینک پہن رکھی ہے ان کو 26 نومبر میں کم لوگ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ مری روڈ پر کیمپ لگا رہا جس میں خواتین بھی شامل تھیں اور انہوں نے بھی شیلنگ برداشت کی۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ 22 سال پرانا تعلق ہے، وہ وعدہ نبھانے والے ہیں، عمران خان کی تقریر کے پانچ منٹ میں پرویز الٰہی کا بیان آ گیا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ 
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ آخر -