نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری پر بھارتی میڈیا کا واویلا، منفی تنقید   

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری پر بھارتی میڈیا کا واویلا، منفی تنقید  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) تجزیہ کار نوید الٰہی کاکہناہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری پر پاکستانی میڈ یا سے زیادہ بھارتی میڈ یا نے نے دلچسپی لی، پاکستان میں تجزیہ کاروں کا رجحان سیاسی امور پر رہا لیکن بھارت میں جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کے بارے میں منفی کوریج ہوئی۔نوید الٰہی نے بتا یا کہ بھارتی میڈ یا نے کہا کہ عاصم منیر سخت مزاج اور اصول پر چلنے والے انسان ہیں۔ بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اس لیے بھارت سے متعلق سخت نقطہ نظر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈ یا نے الزام لگا یاکہ جب پلوامہ حملہ ہوا تو یہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اوریہ فیصلہ سازی میں شامل تھے، ابھی نندن کو واپس کرنے میں بھی ان  ہی کا اہم کردار تھا ۔بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر حافظ قر آن ہیں اس لیے بنیاد پرست ہیں، حافظ قر آن ہونے کی وجہ سے ملا جنرل کہا گیااور ان سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا۔بھارتی میڈ یا پر کہا گیا کہ جنرل عاصم برطانیہ اور امریکہ کی اکیڈمیز سے نہیں ہو کر آئے اس لیے سخت ہو نگے،امریکہ کے بجائے چین کی طرف جھکا ؤ ہو گا۔ سعودی عرب میں تعینات رہے اس کا مطلب وہاں بہت قربت ہو گی۔
بھارتی میڈیا 

مزید :

صفحہ آخر -