پیف کا صوبہ بھر میں پارٹنرز سکولز اساتذہ کی ٹریننگ کرانے کا اعلان 

 پیف کا صوبہ بھر میں پارٹنرز سکولز اساتذہ کی ٹریننگ کرانے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(معظم عمران سے)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) کی جانب سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں پارٹنرز سکولز کے اساتذہ کاٹریننگ کرانے کا اعلان کر دیا  اس حوالے سے تمام پارٹنرز سکولز کوہدایات جاری کر دی گئیں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی ٹریننگ طلباء کے فروری میں ہونیوالے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ سے قبل کروائی جائیگی اس ٹریننگ کا مقصد طلبا ء کو ٹیسٹ کے لیے بہتر طریقے سے تیار کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ طلبا ء کے فیل ہونے پر اساتذہ کو ایک بار پھر ٹریننگ دی جائیگی اور تحریری امتحان بھی لیا جائیگا  اس حوالے سے قائد اکیڈمی کی خدمات مستعار لی جائینگی پارٹنرز سکولز کے اساتذہ کو ٹریننگ کے حوالے سے سختی سے پابند کیا گیا ہے اگر اساتذہ غیر حاضر ہونگے تو انکو جرمانہ بھی کیا جائیگا۔
ٹریننگ کا اعلان 

مزید :

صفحہ آخر -