عمران خان کو دھمکیاں،تین(ن) لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

عمران خان کو دھمکیاں،تین(ن) لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) حافظ آباد جلسہ میں عمران خان کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں معاون خصوصی عطا تارڑ،سائرہ افضل تارڑ اور محمد بخش تارڈ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں فاضل جج نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں جبکہ کیس کے مرکزی ملزم رائے قمر زمان کھرل کی ضمانت عدالت نے خارج کر دی۔ عطااللہ تارڑ اپنے آبائی گاؤں گکھڑ پہنچے تو کارکنان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور نعرے بازی بھی کی۔ مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر چال میں ناکام ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف نے ہماری حکومت گرانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا۔ لیکن اپنی حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد واپس لوٹے۔انہوں نے کہاکہ اگر عام انتخابات میں عمران خان جیت بھی گئے تو وہ پرویز الٰہی وزیراعلی نہیں بنائیں گے۔ 
ضمانتیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -