سٹنٹ کی قلت کیخلاف درخواست خارج متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

 سٹنٹ کی قلت کیخلاف درخواست خارج متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹ کی قلت کیخلاف دائردرخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزارکو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،شہری عصمت اللہ خان کی طرف سے دائردرخواست میں دل کے امراض کے ہسپتال میں سٹینٹس کی قلت کی نشاندہی کی گئی تھی درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبے کا سب بڑا امراض قلب کا ہسپتال ہے لیکن سٹنٹ کی قلت ہے عدالت سے استدعاہے کہ پی آئی سی میں سٹنٹ کی کمی کو پورا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -