مغوی کو بازیاب کروانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 2ہفتوں کا وقت

مغوی کو بازیاب کروانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 2ہفتوں کا وقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے 3 سال قبل اغواء ہونے والے شہری کی بازیابی سے متعلق دائردرخواست پرمغوی کو بازیاب کروانے کے لیے آئی جی پولیس پنجاب کو دو ہفتوں کا وقت دے دیا،ڈیفنس کے رہائشی نذر عباس (بھائی)کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کابھائی ذوالفقار تین سال سے لاپتہ ہے،اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے،پولیس بھائی کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کررہی،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو اس کے بھائی کی بازیابی کے لئے حکم دیاجائے،عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں پیش ہوکرمغوی کی بازیابی سے متعلق کی گئی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ہم نے آئی جی پنجاب کو سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کے لئے لیٹر لکھ دیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ مزیدمہلت دی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔
بازیابی 

مزید :

صفحہ آخر -