معاشی استحکام کیلئے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے، بلیغ الرحمن 

معاشی استحکام کیلئے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے، بلیغ الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ریئرایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں نیوی وار کالج کے زیر اہتمام 52 ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے ملکی و غیر ملکی شرکا نے ملاقات کی اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بے مثا ل قربانیاں دی  پاکستان نے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور اس حوالے سے ا فوج پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی اورمعاشی عدم استحکام سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی ہے وہاں کم از کم 15,16 سال پالیسیوں کا تسلسل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے ملک میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد یہ منصوبہ سست روی کا شکار ہوا لیکن اب حکومت دوبارہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس میں ایک اہم پہلو سیلاب متاثرین کو ٹراما سے باہر نکالنا ہے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے افسران سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس کورس میں آپ کی شرکت ایک باہمی افزودگی کا تجربہ ہو گی اور آپ کو بہتر علم، قابلیت اور صلاحیت سے لیس کیا جائے گاپاکستان نیوری وار کالج میں شرکت کرنے والے افسران کا تعلق پاکستان کے علاوہ دوست ممالک آزربائیجان، بحرین،بنگلادیش،انڈونیشا، عراق، جارڈن، سعودی عرب، ملائیشیا، میانمر، نائجیریا، اومان فلسطین، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکاسے تھا۔    
گورنر پنجاب