منشیات برآمدگی مقدمہ، ملزم کو ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم

منشیات برآمدگی مقدمہ، ملزم کو ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چھ سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم مجاہد کے خلاف رواں سال 16 جون کو مقدمہ نمبر 17 درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے تین کلو 8 سو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید پانچ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔