دو سالہ بچے سمیت3افراد قتل، کارروائی شروع

دو سالہ بچے سمیت3افراد قتل، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی، کوٹ ادو(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)غیرت کے نام پر سفاک شخص نے سائیفن روڈ میلسی پر  قریبی رشتہ دار، حقیقی  بیٹا قتل اور بیوی زخمی کر ڈالی۔ دوہرے عبرت ناک قتل کی اطلاع ملتے ہی   ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او بشیر خان بلوچ  موقع پر پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق   چاہ بھٹی والا موضع چھینہ ہیڈ سائیفن کی رہائشی خاتون اور زخمی صائمہ مائی کی والدہ 45 سالہ ریاض مائی زوجہ مہرممتاز حسین جھبیل کے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
مطابق وہ میاں بیوی لاہور مزدوری کرتے ہیں انہوں نے اپنی بیٹی صائمہ مائی کی شادی موضع کھوج پورہ کے مہر محمد اجمل جھبیل سے کی جس سے دو سالہ بیٹا علی شان پیدا ہوا۔تاہم صائمہ مائی تین ماہ قبل شوہر سے نا چاقی کی بنا پر میکے آگئی۔اور اس نے سول جج میلسی محمد حسین کی عدالت میں خلع کا دعوی دائر کر دیا۔عدالتی معاملات میں صائمہ کا خالہ زاد   غیر شادی شدہ مہر شہزاد سجاد عرف رانا جھبیل  مدد کرتا تھا۔مگر محمد اجمل  شک میں مبتلا تھا کہ اس کی بیوی کے رانا سے نا جائز تعلقات ہیں  حالانکہ شہزاد صرف عدالتی معا ملات میں  مدد کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز پیشی عدالت کی بنا پر ہم۔نے لا ہور سے آکر  شہزاد عر ف رانا جھبیل سے کہا کہ وہ پیشی پر ہمارے ساتھ معمول کے مطابق چلے۔ شہزاد عرف رانا ایپلائیڈ فار موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور وہ۔صائمہ، صائمہ کی بہن فیاض مائی ۔دوسالہ علی شان ساتھ تھے ہم سب کچہری آرہے تھے کہ آرہ نمبر 1کے قریب پہنچنے پر عقب سے تیزی سے 125 موٹر سائیکل پر سوار محمد اجمل آتشیں اسلحے سے لیس  ہو کر  سپر پاور بلانمبری موٹر سائیکل کے سامنے آگیا اور ہمیں روک کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہزاد عرف رانا، اس کا اپنا  بیٹا 2 سالہ علی شان موقع پر جاں بحق ہو گئے اور اس کی بیوی صائمہ زخمی  ہو گئی۔اور باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی قیامت ہو گئی  دریں اثنانعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمی خاتون  کو طبی امداد فراہم کرنے کے لییتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میلسی پہنچا دیا گیاڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار کی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کے لئیٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے وقوعہ کا فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی جاری کر  تے ہوئے کہا ہے کہ۔ تمام ہمدردیاں مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں سفاک ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔دوستی نہ کرنے پر مشتعل شخص نے2نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ دوستوں کے ساتھ لڈو کھیلتے15 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،دوستوں کی قاتل کو پکڑنے کی کوشش،قاتل ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پوسٹ مارٹم کے بعدنعش بیوہ والدہ کے حوالے کردی گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکینواحی قصبہ سناواں کے علاقہ زکریا ٹان کے رہائشی احمد بخش ماچھی مرحوم کا 15سالہ بیٹا رف ماچھی جس سے علاقہ کا اوباش اللہ بچایا عرف بچو ٹھنگانی دوستی لگانا چاہتا تھا جس کا رف ماچھی انکاری تھا،رف ماچھی جو کہ لاہور میں مزدوری کرتا تھاگزشتہ شب اس کے لاہور میں ساتھ کام کرنے والے مزدور ملنے آئے ہوئے تھے جنہیں وہ  اپنے چچا اللہ بخش کی بیٹھک میں بٹھا کر گپ شپ کرنے کے بعدلڈو کی گیم کھیل رہے تھے کہ اسی اثنا میں اللہ بچایاعرف بچو ٹھنگانی اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور بیٹھک میں بیٹھیروف پرپسٹل کے فائر کردیئے جس سے رف ماچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،دوستوں کے پکڑنے پر قاتل ہوائی فائرنگ کرتا ہواموٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا،اطلاع پرپولیس سنانواں موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضے میں  لیکر اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش اس کی بیوہ ماں کے حوالے کر دی،پولیس تھانہ سناواں نے مقتول رف ماچھی کی والدہ وسو مائی کی مدعیت میں قاتل اللہ بچایااور اس کے2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 945/22زیر دفعہ302/34درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔