میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن ایک ہزار سے زائد صارفین کو جرمانے

میپکوٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن ایک ہزار سے زائد صارفین کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے رواں ماہ کے دوران جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک ہزار253صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔14لاکھ یونٹس (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
بجلی چوری کرنے پر3کروڑ24لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ایک کروڑ46لاکھ روپے وصول۔183مقدمات درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا 25نومبر2022 کے دوران ملتان سرکل میں 172 بجلی چوروں کو5406795روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 66ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 245صارفین کو 4212022روپے جرمانہ عائد اور21مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 60بجلی چوروں کو1944930روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 130بجلی چوروں کو5239084روپے جرمانہ عائداور34مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 163 بجلی چوروں کو4433383روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 275صارفین کو5502358 روپے جرمانہ عا ئداور4مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 137بجلی چوروں کو2408010روپے جرمانہ عائداور26مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 23صارفین کو 1216748روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 48بجلی چوروں کو 2132786 روپے جرمانہ عائدکیاگیااور2مقدمات کا اندراج ہوا۔