چولستان، قبضہ مافیا سے550ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

چولستان، قبضہ مافیا سے550ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)چولستان ترقیاتی ادارے کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،550 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی۔تفصیل کے مطابق ایم ڈی چولستان سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر تحصیلدار غلام غوث جاوید کوریجہ کی سربراہی میں دین گڑھ چولستان کے علاقہ خانو والا میں ناجائز قابضین محمد طارق،محمد اختر اور وسیم بھٹی وغیرہ کے خلاف(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 آپریشن کرتے ہوئے 550 ایکڑ سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا گیا قبضہ مافیا کے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔