ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین کا مین بلڈنگ کا دورہ، ملاقاتیں 

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین کا مین بلڈنگ کا دورہ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کا ایم ڈی اے مین بلڈنگ کادورہ کیا۔ایم ڈی اے میں آنے والے نئے آفیسران اور اہلکاروں کے لئے دفاتر کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 غلام فرید بھٹی اور متعلقہ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہیڈ آفس کی بیک سائیڈ پر موجود کمروں کا وزٹ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ہیڈ آفس کی بیک سائیڈ پر موجود کمروں اور اوپن سپیسز پر نئے کمرے بنانے کے لئے مختلف تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے آفس کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔ اس موقعہ پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمروں میں موجود غیر ضروری اور ناکارہ سامان کی لسٹ تیار کی جائے اور اس کی نیلامی کا بندوبست کیا جائے۔