رحیم یارخان، سکول سربراہ کی من مانیاں، تصدیق کیلئے فیس مقرر  انکار پر شہری کو دھکے، انتہائی ناروا سلوک

رحیم یارخان، سکول سربراہ کی من مانیاں، تصدیق کیلئے فیس مقرر  انکار پر شہری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)سرکاری سکول مڈ گامن کے ہیڈ ماسٹر نے فارم کی تصدیق کے لیے فیس مقرر کر  دی فیس نا دینے پر شہری کو سکول سے نکال دیا   تفصیل کے مطابق مڈگامن کے رہائشی نے سی ای او ایجوکیشن (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کو تحریری درخواست دیتے ہوئے مقف اپنایا کے 23:11:2022 کو ہائی سکول مڈگامن اپنے بچے کے بے فارم کی تصدیق کروانے ہیڈ ماسٹر محمد طاہر جمیل کے پاس گیا تو اس نے فارم کی تصدیق کے لیے 1000 روپے رشوت مانگے رشوت نا دینے پر ہیڈ ماسٹر آپے سے باہر ہو گیا اور گالیاں دیتے ہوئے سکول سے نکال دیا متاثرہ شہری شہزاد خادم نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سی ای او ایجوکیشن سے فوری ہیڈماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔