حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، قوم کو  صرف الیکشن کا انتظار، اورنگزیب کھچی

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، قوم کو  صرف الیکشن کا انتظار، اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی  کے صدر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تینوں پارٹیوں مسلم لیگ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 ن،پیپلز پارٹی،اور جے یوآئی کی شہرت میں حد درجہ کمی نے ان کے لیے الیکشن ہوا بنا دیا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے ڈیڈ لاک کا خدشہ حکومت کی نا اہلی ہے۔اگر انہوں نے شرائط تسلیم کیں تو اس پر عمل کر نا ضروری تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفود سے ملاقات میں کیا اس موقع پر عالم گیر خان کھچی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ عالمی ادائیگیاں رکیں مگر ایسا لگ رہا ہے ڈیفالٹ خطرہ ہی نہیں قومی وقار کی بے حرمتی بھی ہے جس سے الیکشن ملک کو بچا سکتے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا سابق وفاق وزیر خزانہ کے بوالعجب بیان سے پتہ چلا ہے کہ حکومت سارا زور اس حقیقت کو دنیا سے چھپانے میں لگی ہوئی تھی مگر انہوں نے بیان داغ دیا جس سے ڈیفالٹ کی خبر کی تصدیق تو ہوئی ساتھ ہی ذہنی دیوالیہ پن سے سٹاک ایکسچینج پر زبردست منفی اثرات  ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر قوم کے سامنے سب کچھ آچکا۔انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کی ہدایت پر لوٹا کریسی کے انکشاف  کے موقع پر ہی استعفی دے دیا تھا اور بھائی محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے  بھی قائد کے  اشارے اور حکم کے منتظر ہیں۔