ٹیچرز یونین کا 3دسمبر کو رحیم یارخان میں تعلیمی کنونشن کرانے کا اعلان

ٹیچرز یونین کا 3دسمبر کو رحیم یارخان میں تعلیمی کنونشن کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب کا جنوبی پنجاب کی سطع پر 3 دسمبر کو رحیم یارخاں میں تعلیمی کنوینشن منعقد کرنے کا اعلان، کنوینشن میں عظمت اساتذہ،  درپیش تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے ماہر تعلیم اپنی ماہرانہ را? پیش کریں گے جس کی مدد سے معیار تعلیم کی بہتری سمیت مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔اس حوالہ سے بانی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب رانا شہباز صفدر، ڈویژنل صدر نذیر احمد گوندل، ضلعی صدر حافظ عمر اقبال، محمد محراب، عدنان علی، نورالحسن گورایا، فراز احمد و دیگر رہنماں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے اساتذہ اور بچوں کو درپیش تعلیمی و انتظامی مسائل کیساتھ ساتھ انکے مجوزہ حل کو اس کانفرنس میں پیش کیا جائے گا جس سے تعلیم سے وابستہ شرکا کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔اس موقع پر را سلیم، طارق امین، وقاص قریشی،ظفرعثمانی، عمران لطیف، حافظ عرفان، احد جبار، عاقب جاوید چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔